تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وکی لیکس کو معلومات دینے کا الزام، سوئس بینکار کو معطل جرمانے کی سزا

جنگ نیوز -
جنیوا…سوئٹزر لینڈ کی عدالت نے وکی لیکس کو سوئس بینک کے خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کے الزام میں سابق بینکر کو معطل جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ جولیس بائر بنک کے سابق ملازم رڈولف ایلمر پر الزام تھا کہ اس نے ملازمت سے نکالے جانے کے بعد بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی اور کھاتے داروں کی خفیہ معلومات واپس کرنے کیلئے بینک سے رقم کا مطالبہ کیا ۔ بعد میں کھاتوں کی تفصیلات ٹیکس انتظامیہ ، میڈیا اور پھر وکی لیکس کو فراہم کر دیں ۔ رڈولف ایلمر کا موقف تھا کہ اس نے بینک انتظامیہ کو کوئی دھمکی نہیں دی اور نہ ہی رقم کا مطالبہ کیا ۔ سوئس عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد رڈولف ایلمر کو مذکورہ الزامات سے بری کردیا ، تاہم بینکوں سے متعلق رازداری قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 4 ہزار 7 سو پاؤنڈ جرمانے کی دو سال تک معطل سزا سنائی ۔ عدالت اس کی وجوہات کا اعلان تحریری فیصلے میں کرے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.