تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

موجودہ چیف جسٹس سے انصاف کی توقع نہیں ہے ،وکیل حمید ڈوگر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پی سی اوججزکوتوہین عدالت نوٹسزکیس کی سماعت کے دوران ، سابق جج عبدالحمیدڈوگرنے وکیل نے کہاہے کہجب ججوں کی باتیں عوام میں جاتی ہیں تو ادارے کی نیک نامی نہیں ہوتی۔ جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ، سابق جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے وکیل ابراہیم ستی کاکہناتھاکہ موجودہ چیف جسٹس سے انصاف کی توقع نہیں ہے ، عدالت جو فیصلہ کرے اس میں یہ پیغام نہیں ہونا چاہئے کہ یہ مجبور ہوکر کیا گیا،ابراہیم ستی نے دلائل مکمل کرلئے ہیں۔ سابق ججز شبر رضا اور حسنات احمد کے وکیل ڈاکٹر باسط نے دلائل شروع کئے ، ان کاکہناتھاکہ مقدمہ کی سماعت کرنے والے یہ بھی تمام ججز ، پی سی او والے ہیں ، اس کیس سے عدلیہ کا گراف نیچے آرہا ہے، نیک نامی کا تاثر نہیں مل رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.