5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مہمند ایجنسی:2011کے پہلے پولیس وائرس کیس کی تصدیق
جنگ نیوز -
غلنئی …مہمند ایجنسی کے علاقہ بنڈیالہ میں اکبر نامی چودہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جو2011 کا پہلا کیس ہے ۔فاٹا ای پی آئی کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقہ بنڈیالہ میں اکبرنامی چودہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کا کیس سامنے آیا ہے جو2011میں فاٹا میں پولیو کا پہلا کیس ہے۔ای پی آئی کے مطابق 31 جنوری سے فاٹا میں تین روزہ پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران دس لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔