تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالی وڈ کے پانچ خان ہیروز کی ایک ہی ہیروئن۔کر ینہ کپور

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…سال 2010میں کرینہ کپور فلم گول مال تھری کے علاوہ کو ئی بڑی فلم دینے میں کامیاب نہیں ہو ئی لیکن اس سال کر ینہ کپور نے انڈسٹری اور مداحوں کے دلوں پر راج کر نے کی ٹھان لی ہے۔اس سال کرینہ کپور پانچ فلموں میں پانچ ہیروز کی ایک اکلوتی ہیروئن بنیں گی اور یہ سب ہیرو کو ئی اور نہیں بلکہ بالی وڈ کے کا میاب خان ہیں۔کر ینہ کپور بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم Ra One،دبنگ اسٹار سلمان کے ساتھ فلم باڈی گارڈ،سیف علی خان کے ساتھ فلم ایجنٹ ونود،عمران خان کے ساتھ فلم Short Term Shaadiاور عامرخان کے ساتھ بھی تھری ایڈیٹس کے بعد ایک اور فلم میں مر کزی کر دار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.