5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی اے سی: مصحف بیس کی آمدن کا معاملہ محکمانہ آڈٹ کمیٹی کو واپس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایاہے کہ مصحف ائربیس کی زرعی زمین کے ٹھیکہ سے78 لاکھ روپے خزانے میں جمع نہیں ہوئے جبکہ قواعد کے مطابق گھاس کٹائی کی آمدنی بھی منظوری کے بغیررجمنٹل فنڈزمیں نہیں جاسکتی۔اسلام آبادمیں چودھری نثارکی صدارت میں ہونیوالے پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت دفاع سے متعلق رپورٹ میں اراضی کے کمرشل استعمال میں ایک اعشاریہ دوکھرب روپے کی بے ضابطگی کے آڈٹ اعتراض کاجائزہ بھی لیاگیا۔سیکرٹری دفاع کا موقف تھا کہ ایسے آڈٹ پیرا پر سخت اعتراض ہے، تاثر ملتا ہے کہ فوج کھربوں کھا گئی ۔ آڈیٹر جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ اعتراض ایک مکمل عمل کے نتیجے میں سامنے آتا ہے، جس میں جواب کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔ پی اے سی نے معاملہ وزارت دفاع اور آڈٹ حکام کی مشترکہ کمیٹی کے پاس بھجوا دیا اوردو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔