تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سال2010: چین کی معاشی شرح نمو میں تیز ترین اضافہ

جنگ نیوز -
بیجنگ …سال2010 میں چین کی معاشی شرح نمو میں تیز ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال2010 کے اختتام پرجاری کئے جانیوالے اعداد وشمار کے مطابق چین کی شرح نمو10اعشاریہ3فیصد رہی جو کہ عالمی معاشی بحران کے بعد معاشی ترقی کی تیز ترین شرح ہے ۔ سال2010کی معاشی شرح نموسال2009 کی معاشی شرح نمو سے بھی زائد ہے ۔ سال2009 میں چین نے جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن گیا تھا۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سال2010 میں چین میں افراط زر کی شرح3اعشاریہ3فیصد رہی جبکہ صرف دسمبر2010 میں افراط زر کی شرح4 اعشاریہ6 فیصد تھی جو کہ چین کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر معاشی شرح نمو کی رفتار یہ ہی رہی تو افراط زر پر قابو پانا ممکن نہیں ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.