5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سوڈان ریفرنڈم:عوام کی اکثریت نے علیحدگی کے حق میں فیصلہدیدیا
جنگ نیوز -
خرطوم …سوڈان میں ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق عوام کی اکثریت نے جنوبی سوڈان کی شمالی سوڈان سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ہے ،ریفرنڈم کے حتمی نتائج15فروری کو جاری کیے جائیں گے ۔سوڈان میں ریفرنڈم کیلئے پولنگ ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئی ہے۔ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق جنوبی علاقے کے عوام کی اکثریت نے طویل خانہ جنگی کے بعد شمالی سوڈان سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ہے ،جنوبی سوڈان کے دارالحکومتjubaمیں قائم چھ پولنگ سینٹرز میں سے ہر ایک میں علیحدگی کے حق میں ڈھائی ہزار سے زائد جب کہ اتحادکے حق میں زیادہ سے زیادہ25ووٹ آئے ۔اسی طرح مصر میں بھی جنوبی سوڈان کے شہریوں میں سے 97فیصد نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ،،ریفرنڈم کمیشن کے مطابق ریفرنڈم میں83 فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے جنوبی سودان کی علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہوئے اسے خوش آئند قررا دیا ہے ۔