تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈی آئی خان :ٹیچر سے ناراض ہوکرجانیوالے طلبہ واپس ہاسٹل پہنچ گئے

جنگ نیوز -
ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ شام ٹیچر سے ناراض ہوکر جانے والے بچے واپس ہاسٹل پہنچ گئے ہیں۔پولیس کے مطابق وانا سے سردیوں کی چھٹیاں گزارنے کیلئے آنیوالے طلبہ ڈیرہ اسماعیل خان کی اسلام آباد کالونی کے ہاسٹل سے گذشتہ شام لاپتہ ہو گئے تھے ۔ وانا پبلک اسکول کے یہ گیارہ طلبہ اچانک صبح واپس ہاسٹل پہنچ گئے،طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ٹیچر سے کسی بات پر ناراض ہوکر مقامی ہوٹل میں منتقل ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.