5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
راولپنڈی:بے نظیر قتل کیس کے ملزموں کی قیدتنہائی کیخلاف درخواست
جنگ نیوز -
راول پنڈی…بے نظیر بھٹوقتل کیس میں پہلے سے گرفتارچار ملزموں کی جیل میں قید تنہائی کیخلاف ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید چار ملزموں رفاقت ، حسنین ، شیر زمان اور رشید کے وکلا نے سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے ملزموں کی قید تنہائی ، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، اس درخواست میں معاملے کی جلد سماعت کی استدعاکی گئی ہے۔