5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چینی عوام نے اپنے صدرکیحمایت میں مزاحیہ اینی میٹڈ ویڈیو تیارکرلی
جنگ نیوز -
بیجنگ …چینی عوام نے ین کی قدربڑھنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرامریکی شکایت کو مسترد کرتے ہوئے چینی صدر کاساتھ دیااوردونوں صدورکی مزاحیہ اینی میٹڈ ویڈیوبنالی۔ امریکی دورے پرامریکی صدرباراک اوباما نے چینی صدرہوجن تاؤ سے جہاں کئی بلین ڈالرکے معاہدے کیے ۔وہیں چینی کرنسی ین کی قدربڑھنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرزوردیالیکن چینی عوام نے اسے مسترد کرتے ہوئے اینی میٹڈ ویڈیوبنائی۔ویڈیوHu Jintao Jets to Washingtonمیں چینی صدر کے جہاز سے اترنے امریکی صدر کا ویلکم کرنے، وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت اورچینی پروڈکٹس کی دنیا بھر میں شہرت کومزاحیہ انداز میں دیکھایاگیا ہے۔۔