5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
زلزلہ کے 36گھنٹے گزرنے کے بعد کوئٹہ کے عوام میں خوف وہراس
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آنیوالے زلزلے کو36گھنٹہ گزرنے کے باوجود کوئٹہ کے شہریوں میں خوف و ہراس اب بھی باقی ہے۔وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت بر قرار ہے سخت سردی میں شہریوں کی مشکلات تو پہلے سے ہی بہت ہیں لیکن دو روز قبل رات کوآنیوالے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکالنے پر مجبور کر دیا۔ سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود لوگوں نے اپنے بچوں کے ساتھ خوف کے باعث پوری رات کھلے آسمان تلے جا گزاری زلزلہ کے جھٹکوں کو کئی گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی شہریوں کے دلوں میں ایک انجانا سا خوف ہے اور اپنے گھروں کے اندر جاتے ہوئے ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔