تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چین نے جانوروں کے سرکس پر پابندی عائد کردی

جنگ نیوز -
بیجنگ…سی ایم ڈی…جانوروں کے حقوق کا علمبردار ہونے کا واضح ثبوت دیتے ہوئے چین نے اپنے چڑیا گھروں میں جانوروں کے سرکس چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔چین کی حکومت نے جانوروں کے سرکس پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے چڑیا گھروں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ جانوروں کے ساتھ بُرا برتاؤ کرنے سے گریز کریں اور اس میں ملوث چڑیا گھروں کو بند کردیا جائیگا۔منگل سے لاگو ہونے والی اس پابندی کے تحت ریاستی کنٹرول میں موجود 300چڑیا گھروں میں جانوروں کے سرکسوں پر پابندی کااطلاق سختی سے ہوگا ۔واضح رہے کہ چین میں جانوروں کے براہ ِ راست شو اور سرکسوں کو بیحد پسند کیا جاتا ہے اور سالانہ کم از کم150ملین افراد یہ نظارے دیکھنے یہاں کے700چڑیا گھروں کا رُخ کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.