5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مقامی مارکیٹوں میں بھی کپاس کی قیمتوں میں200 روپے فی من اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی …جننگ فیکٹریوں کی جانب سے پھٹی کی خریداری بند ہونے اور بین الاقوامی قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی کپاس کی قیمتوں میں200 روپے فی من اضافہ ہوگیا۔ممبر پاکستان جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اضافے کے بعد کپاس کی قیمتیں10ہزار500 روپے فی من ہوگئی ہے۔ احسان الحق کے مطابق6 دن پہلے جننگ فیکٹریوں نے زرعی اجناس کی رسد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے پر پھٹی کی خریداری بند کردی تھی جس کے بعد کپاس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ احسان الحق کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں بھی کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔