تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: منگھوپیر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پٹرول پمپ کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک کردیا ،جبکہ گذشتہ روز بھی فائرنگ سے4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں بنارس چوک کے قریب دکانوں کے باہر کھڑے ہوئے38 سالہ سید اکبر شاہ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔مقتول فرنٹیئر کالونی کے علاقے طوبیٰ کالونی میں رہائش پذیر تھا ۔پیر آباد تھانے کی پولیس نے واقعے کو دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے،گذشتہ روز بھی شہر میں فائرنگ کے واقعات میں4افراد جاں بحق ہوئے تھے، پولیس کے مطابق ہلاکتوں کے واقعات لیاری،سہراب گوٹھ،سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی اور پی آئی بی کالونی کے علاقوں میں پیش آئے تھے،جبکہ اورنگی ٹاؤن میں ایک مذہبی جماعت کا علاقائی عہدیدار بھی زخمی ہوا تھا۔ گزشتہ روز سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد6 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.