تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انارسے دوران خون تیز اور دل کے دورے کاخطرہ کم ہوتا ہے،طبی تحقیق

جنگ نیوز -
لندن …انار ایک مزیدار پھل ہے اور اس کے فوائد بھی بے شمار ہیں ،حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار کھانے سے خون کی روانی تیز ہوتی ہے اور دل کے دورے کاخطرہ کم ہوتا ہے ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون کی روانی تیز ہونے سے دل کی شریانوں کو خون کی فراہمی میں آسانی ہوتی ہے جس میں انار بیحد مفیدہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ دیگر بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ کولیسٹرول پیوری فکیشن میں بھی انار مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اپنی روزانہ کی ڈائٹ میں انار کا استعمال کرنا بے حد مفید ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.