5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں موسم سرداورخشک رہنے کاامکان ہے،محکمہ موسمیات
جنگ نیوز -
کراچی …آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم سرداورخشک رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت10سے12 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کی توقع ہے۔ کراچی اوراسکے مضافات میں شمال مغربی علاقوں سے4کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب45فیصدہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزشہرمیں کم سے کم درجہ حرارت11 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔