5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دسمبر کے دوران 2ارب12 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ملکی برآمدات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…دسمبر کے دوران پاکستان کی برآمدات2ارب12 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ کسی بھی مہینے میں ہونیوالی سب سے زیادہ برآمدات ہیں، ٹی ڈی اے پی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے دوران پاکستان کی برآمدات2 ارب12 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ دسمبر2009 سے تقریباً36 فیصد زائد ہیں، مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی مجموعی برآمدات20 فیصد بڑھ کر10 ارب97 کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں۔ ٹیکسٹائل کی برآمدات25 فیصد بڑھ کر6 ارب28کروڑ ڈالر، مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات1 ارب86کروڑ ڈالر اور اجناس کی درآمد1 ارب 54 کروڑ ڈالر رہی ہے۔