5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان، ہزارہ، مالاکنڈ، ژوب، قلات ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر پہاڑی علاقے آئندہ چند روز کے دوران شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش ہوئی ۔آج صبح سب سے کم درجہ حرارت کالام، استور اور اسکردو میں منفی12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنزہ میں منفی10 اور گوپس میں منفی9ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ مری میں منفی5، کوئٹہ منفی3، گلگت منفی5 ، اسلام آباد صفر، لاہور اورملتان4 ، پشاور5 اور کراچی میں11 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔