تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جھنگ :ضلع کچہری میں بم دھماکے کی دھمکی، سکیورٹی ہائی الرٹ

جنگ نیوز -
جھنگ …جھنگ میں نامعلوم شخص کی طرف سے ضلع کچہری میں بم دھماکے کی دھمکی کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق کمیونٹی پولیس آفیسر کے نمبر پر نامعلوم شخص نے فون کیا اور جھنگ کی ضلع کچہری میں تین دھماکے کرنے کی دھمکی دی جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ضلع کچہری میں واقع تمام دفاتر کی تلاشی لی گئی بم اسکواڈ کے عملے کی تسلی کے بعد تمام دفاتر کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ضلع کچہری میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ کچہری کی طرف آنیوالے تمام سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور کچہری میں آنیوالے افراد کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ تھانہ کوتوالی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.