تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

جنگ نیوز -
سنگاپور…ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی جارہی ہے۔بین الااقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لائٹ سوئٹ فروری کی قیمت10 سینٹس کمی کے بعد90 ڈالر76 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آگئی جبکہ برینٹ نارتھ سی مارچ کے سودے29 سینٹس کمی کے بعد97 ڈالر87 سینٹس فی بیرل کی سطح پر دیکھے گئے۔سرمایہ کاروں کی جانب سے شدت سے امریکی توانائی کے ذخائر کی رپورٹ کے انتظار کیا جارہا ہے۔ رپورٹ امریکا میں تیل کی کھپت کے اعداد و شمار جاری کرتی ہے جو معیشت کے حالات کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.