5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خواتین وکلا کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو دعوت
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے خواتین وکلا پر زور دیا ہے کہ وہ محنت کریں اللہ انہیں بہت بڑا وکیل بنائے گا۔چیف جسٹس خواتین وکلا کی طرف سے چائے کی دعوت پر ہائی کورٹ بار آئے۔چیف جسٹس خوشگوار موڈ میں تھے۔ خواتین وکلا نے گاجر کے حلوے ، پیزے اور سینڈوچز سے چیف جسٹس کی تواضع کی۔ خواتین وکلانے چیف جسٹس کواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ایک خاتون وکیل نے مطالبہ کیا کہ فیملی کورٹ میں تمام خواتین ججوں کوتعینات کیاجائے اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ میں نے مردوں میں ہی واپس آنا ہے آ پ لوگ محنت کریں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے خواتین وکلا کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔