5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
2010:خیبر پختونخوا میں پولیو کے24،فاٹا میں74کیسز رپورٹ
جنگ نیوز -
پشاور … خیبر پختونخوا میں سال2010کے دوران پولیو کے24 جبکہ فاٹا میں74کیسز رپورٹ ہوئے۔ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان بازکے مطابق2010 کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کے24 کیسز سامنے آئے،جن میں8کیسز پشاور میں رپورٹ کیے گئے جبکہ فاٹا میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ30 کیسز کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے۔ ڈاکٹر جان باز کا کہنا تھا کہ فاٹا کے ان علاقوں میں پولیو کیسز سامنے آئے جہاں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرپولیو مہم نہیں چلائی جا سکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ31 جنوری سے خیبر پختونخوا کے دس اضلاع میں پولو مہم شروع کی جا ئے گی جو2 فروری تک جا ری رہے گی۔