5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیبر پختون خوا کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تبادلے
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا کی ماتحت عدالتوں کے متعدد ججوں کے تبادلے کردیئے گئے ہیں ۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل خان نے ماتحت عدالتوں کے ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں، جس کے تحت چارسدہ کے ڈسٹرک اینڈ سیشن جج سردار محمد ارشاد کو تبدیل کرکے اپر دیر میں ضلع قاضی مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرک اینڈ سیشن جج انعام اللہ خان کا تبادلہ چارسدہ کیا گیا ہے۔ ان ججوں کو جلد نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔