5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیٹو کنٹینرز کیس:44 افسران کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیئرمین ایف بی آر نے ہزاروں نیٹو کنٹینرز کے گمشدگی کیس میں ایف بی آر کے تین سابق چیئرمینوں اور این ایل سی کے چارسابق میجر جنرلوں سمیت 44 اعلیٰ افسران کی فہرست عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ایف بی آر کے وکیل راجہ محمد ارشاد کے مطابق اس فہرست میں سابق سیکرٹری خزانہ ،تجارت سمیت سابقچیئر مین ایف بی آر عبداللہ یوسف ، احمد وقار، سہیل احمد اور ممبر کسٹمز منیر قریشی کا نام بھی شامل ہے ۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کنٹینرز گمشدگی کیس میں وفاقی ٹیکس محتسب کی رپور ٹ کی روشنی میں چیئرمین ایف بی آر کو یکم جنوری2007 سے 24دسمبر 2010تک ایف بی آر ، کسٹمز اور این ایل سی میں تعینات رہنے والے افسران کی فہرست داخل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کے ذریعے ان تمام افراد کو وفاقی ٹیکس محتسب کی رپورٹ پر اپنا جواب داخل کرنے کیلئے 27جنوری تک کا وقت دیا ہے۔