5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور دھماکا:5 زخمی زیر علاج،ایک بچے کی حالت تشویشناک
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں گزشتہ روزہونیوالے بم دھماکے کے5 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور میں گزشتہ روز ہونیوالے بم دھماکے کے18 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا جن میں13زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا جبکہ دیگر5 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیرعلاج زخمیوں میں ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے، جسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ چار زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔