تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی : فائرنگ سے3افراد جاں بحق،ڈکیتی میں مزاحمت چینی باشندہ زخمی

جنگ نیوز -
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ڈاکٹرسمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک چینی باشندہ زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے اسٹاپ پر کھڑے شخص پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،بنارس میں ایک دکان دارکوگولی ماردی گئی،جس کے نتیجے وہ موقع پرجاں بحق گیا۔عید گاہ تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کوہلاک کردیا۔جس کی شناخت ڈاکٹرعمران کے نام سے ہوئی ہے جو لیاری جنرل اسپتال میں فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ کلفٹن کے علاقے میں بنک سے رقم لیکر نکلنے والے ایک چینی باشندے کو ڈکیتی کے دوران ملزمان نے گولی مار کر زخمی کردیا۔تاہم چینی باشندے نے50لاکھ روپے لٹنے سے بچالئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.