تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ اسمبلی میں پنجاب اسمبلی کی قرارداد کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ اسمبلی میں حکومتی اوراپوزیشن ارکان نے پانی کے معاملے پرپنجاب کی سندھ سے زیادتی کو سازش قراردیااور ارسا کے وفاقی نمائندے کے تقررکیلئے پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظورکرلی۔اسپیکر نثار کھوڑوکی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت سے ڈیموں کی مرمت اوربحالی کیلئے فوری فنڈز ریلیز کرنے کی قرارداداتفاق رائے سے منظورکرلی گئی۔صوبائی وزیرکچی آبادی رفیق انجینئرنے کہا کہ کے ای ایس سی سے چار ہزارسے زائد ملازمین کی برطرفی کے نوٹس غیرقانونی ہیں۔صوبائی وزیرشازیہ مری کاکہنا تھا کہ کسی کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔ایوان میں پنجاب اسمبلی کی ارسا کے وفاقی نمائندے سے متعلق قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ ڈاکٹرسکندر میندھرو نے کہا کہ ارسا میں وفاقی نمائندہ آزاد کشمیر سے لانے کی پنجاب اسمبلی کی قرارداد بدنیتی پر مبنی ہے۔اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے کہا کہ چیئرمین ارسا پانی کے معاملے پر کالا باغ ڈیم سے مشروط کرنے کی کوشش نہ کریں، کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بننے دیں گے۔پنجاب اسمبلی کے ارکان پانی کے معاملے پر سازش نہ کریں۔ایوان نے مطالبہ کیا کہ ارسا کا وفاقی نمائندہ فوری طورپرسندھ سے مقررکیا جائے۔بعد میں اسپیکر نے اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی کردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.