تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاک فوج نے ملا عمر کے کراچی میں علاج کی تردید کر دی

جنگ نیوز -
راولپنڈی…پاک فوج کے ترجمان نے ملکی اور غیرملکی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ افغان طالبان ملا محمد عمرکا کراچی میں علاج کیا جارہا ہے۔راولپنڈی میں پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا عمر کے کراچی میں علاج سے متعلق خبر بے بنیاد اور مذموم مقاصد کے لیے ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.