تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ای ایس سی کا مالی خسارہ 81 ارب90 کروڑ روپے تک پہنچ گیا

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی کی فراہمی کی ذمہ دار، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی مالی حالت شہر کے حالات کی طرح خراب ہے۔ کے ای ایس سی کے کل اثاثوں کی مالیت 218 ارب رپے سے زائد ہے۔30 ستمبر 2010 تک ادارے کے مجموعی نقصانات81 ارب90 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔ 2010 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی مجموعی طور پر تقریباً 189 ارب روپے کا مقروض تھی۔جولائی تا ستمبر2010 کے ای ایس سی نے بجلی کی فروخت سے 23 ارب روپے حاصل کیے۔بجلی کے نرخوں میں اضافے سے بھی تین ماہ میں9 ارب60 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔لیکن اسی عرصے میں بجلی کی خریداری اور پیداوار میں27ارب67 کروڑ روپے خرچ ہوگئے۔گزشتہ سال،کے ای ایس سی کے ترسیلی نقصانات میں کچھ بہتری ہوئی۔بہتری کے باوجود نقصانات 34 فی صد کے قریب ہیں ۔ترسیلی نقصانات، 20 سے 25 فیصد کے قومی اوسط کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں کمپنی کو زیر گردش قرضوں کی مد میں مختلف اداروں سے تقریباً 45 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔کمپنی کے نقصانات کی وجہ بجلی چوری اور گیس کی عدم فراہمی ہے جو کمپنی کو مہنگے فرنس آئل کی خریداری پر مجبور کرتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.