تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بیل آؤٹ کیلئے وعدہ شدہ رقم نہیں دی گئی،ڈائریکٹر پاکستان اسٹیل بورڈ

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان اسٹیل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین فضل اللہ قریشی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے بلاسٹ فرنسز کی مخدوش صورتحال کے بارے میں بورڈ کو آگاہ نہیں کیا اور حکومت نے بھی ادارے کو بیل آؤٹ کیلئے وعدہ کی گئی معاونت نہیں کی۔ کراچی میں جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں فضل اللہ قریشی کا کہنا تھا کہ مارچ میں تشکیل دیئے جانے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تقریباً ہر مہینے اجلاس کیا ہے مگر پیداوار میں کمی سے بلاسٹ فرنسزکو ہونے والے نقصان کے بارے میں اسے کوئی بریفنگ نہیں دی گئی۔خام مال کی قلت کے بارے میں فضل اللہ قریشی کا کہناتھا کہ حکومت نے25 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج دیا تھا مگر اس میں سے صرف3 ارب روپے اداکئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ادارے کو کم از کم پیداواری صلاحیت پر چلایا جارہا ہے۔فضل اللہ قریشی نے مزید کہا کہ ادارے میں پیشہ ور انتظامیہ کیلئے بورڈ کی ہیومن ریسوس کمیٹی کام کر رہی ہے اور جلد انتظامیہ میں اہل افراد کو شامل کیا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.