تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عراقی شہر کر بلا میں دو کار بم دھماکے،50افراد ہلاک،150 زخمی

جنگ نیوز -
بغداد…عراق کے شہر کر بلا میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجہ میں کم از کم50افراد ہلاک اور150سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ایک عرب ٹی وی کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ہونے والے دھماکوں میں 50سے زائد افراد ہلاک ہو ئے جبکہ 150زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جس کے پیش نذر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔زخمی اور ہلاک شدگان کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دئی گئی ہیں۔اسپتال ذرائعنے 50ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.