تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تیونس میں عوامی مظاہرے،سابق صدر کی جماعت کے تمام وزرا مستعفی

جنگ نیوز -
تیونسیا…تیونس کے سابق صدر زین العابدین بن علی کی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام وزرا نے آر سی ڈی سے استعفیٰ دے دیا۔تیونس میں ہنگاموں کے نتیجے میں فرار ہونیوالے سابق صدر زین العابدین کی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام وزرا نے جماعت سے استعفیٰ دے دیا۔گزشتہ روز احتجاج کرتی عوام نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیاتھاکہ حکمران جماعت بھی وہیں چلے جائیں جہاں سابق صدرفرار ہوکر گئے ہیں،جس کے بعدسرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ اسپیکر اور نگران صدرفواد میبازا نے ماضی سے مکمل تعلق ختم کرنے کا اعادہ کیاتھا۔ساتھ ہی سرکاری ٹی وی نے سابق صدر زین العابدین بن علی کے33 رشتے داروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔سابق صدرکے رشتے داروں کے گھروں سے سونا، زیورات اور دیگر قمیتی اشیا ضبط کرلی گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.