تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریزکا پہلامیچ ہفتے کوکھیلا جائے گا

جنگ نیوز -
ویلنگٹن …پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چھ میچزکی ون ڈے سیریز ہفتے سے شروع ہو گی،کپتان شاہد آفریدی سمیت ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی نیوزی لینڈ پہنچ گئے۔ون ڈے سیریز کے تمام میچز بھی جیو سوپر براہ راست نشر کریگا ۔چھ ون ڈے انٹرنیشنلز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں کیوی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے کوچ جان رائٹ نے برینڈن مک کولم کو مڈل آرڈر میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے،سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ نے کیوی ٹیم کو بحیثیت بولنگ کوچ جوائن کیا ہے جس سے میزبان ٹیم کی بولنگ بہتر ہونے کا امکان ہے۔ کوچ جان رائٹ پرامید ہیں کہ پاکستان کیخلاف پہلے میچ میں کامیابی سے ان کی ٹیم کا11 مسلسل شکستوں کا سلسلہ تھم جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.