تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ: بارشوں سے بجلی کے بیس فیڈرز ٹرپ،آدھا شہر تاریک

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں گزشتہ رات ہونیوالی بارشوں سے بجلی کے بیس فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا تاہم کیسکو حکام کی جانب سے اب تک5فیڈروں سے بجلی کی فراہمی بحال ہو سکی ۔ کوئٹہ کے بیس فیڈروں میں بجلی کی لائنیں ٹرپ کر جانے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی ۔محکمے کا عملہ متاثرہ فیڈروں کی بحالی کیلئے مرمت کے کاموں میں مصروف ہے تاہم اب تک صرف پانچ فیڈروں سے بجلی کی بحالی ہوسکی ہے جبکہ باقی پندرہ فیڈرون میں مرمت کا کام جاری ہے۔ کوئٹہ کے علاقے بروری روڑ، کرانی روڈ، اخروٹ آباد، سمنگلی روڑ، نیو الگیلانی روڈ ، ہزارہ ٹاؤن اور ان سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ کیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی پندرہ فیڈروں پر مرمت کا کام جاری ہے جلد ہی فنی خرابی دور کر کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.