تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ترک ائیرلائنزسے فضائی روٹس کے معاملات کی تفصیلات طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترک ایئرلائن سے فضائی روٹس کے بارے میں طے پانیوالے معاملات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی روٹس کے باہمی معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔چوہدری نثار کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کے ایم ڈی کیپٹن اعجاز بھی شریک ہوئے ۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی اور حج فلائٹ آپریشنز کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا ۔کمیٹی نے پی آئی اے کے فضائی روٹس ترک ائر لائنز کو دینے پر اظہار تشویش کیا ، چیئرمین کمیٹی نے ریمارکس دیے کہ اس معاہدے میں شفافیت نظر نہیں آتی ، ایم ڈی پی آئی اے اس پر تفصیلی بریفنگ دیں ، سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ پی آئی اے اور ترک ائر لائنز کے معاہدے کی قانونی حیثیت نہیں ہے، معاہدے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر آئندہ ہفتے تک سفارشات مکمل کرلی جائیں گی۔ پی اے سی نے اب اس معاملے کا آئندہ ہفتے تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔




صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.