تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کااجلاس

جنگ نیوز -
کراچی…پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے راہنماؤں کے اجلاس میں باہمی معاملات کے حل کیلئے سب کمیٹی بنانے کافیصلہ کیاگیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے راہنماؤں نے عزم ظاہرکیاکہ ایم کیوایم کی شکایات ترجیحی بنیادپردورکی جائیں گی۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی سے پیرمظہر الحق،آغاسراج درانی،ایاز سومرو،رفیق انجینئراور سید مراد علی شاہ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ڈاکٹرفاروق ستار،بابرخان غوری،وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمد،عادل صدیقی نے شرکت کی۔اجلاس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے مفاد عامہ کیلئے باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے پراتفاق کیا اورکراچی میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش کااظہارکیا۔اجلاس میں باہمی معاملات کے فوری حل کیلئے ایک ”سب کمیٹی“ بنانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.