5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مستعفی وزیرنبیل گبول کا نام ای سی ایل میں شامل
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مستعفی وزیرمملکت پورٹس اینڈ شپنگ نبیل گبول کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیاگیاہے تاہم سرکاری سطح پر اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔اعلیٰ سطح کے ذرائع نے جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو بتایا ہے کہ نبیل گبول کا نام اعلیٰ ترین مقتدر شخصیت کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیاہے تا کہ وہ بیرون ملک نہ جا سکیں، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو صرف احکامات دیے گئے کہ نبیل گبول کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاجائے تاہم اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ نبیل گبول ابھی تک روپوش ہیں تاہم اس سے پہلے انہوں نے خود میڈیا سے رابطہ کرکے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے کی اطلاع دی تھی۔