5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
محکمہ ریلوے ایک بار پھر شدید بحران کا شکار ہوگیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ ریلوے ایک بار پھر شدید بحران کی زد میں آگیا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کے بعد بینکوں نے بھی کمرشل قرضہ دینے سے صاف انکار کر دیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق حکومت نے محکمہ کو گیارہ ارب روپے دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اس کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس فنڈز نہیں۔ وفاقی حکومت نے ریلوے کو کمرشل قرضہ لے کر دینے کی یقین دہانی کرائی مگر بینکوں کا کہنا ہے کہ خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کو کمرشل قرضہ مل سکتا ہے محکمہ ریلوے کو نہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر انہیں گیارہ ارب روپے نہ ملے توانجنوں ، مسافر کوچز اورٹریک کی مرمت نہیں ہوسکے گی۔ ٹرینیں بند اور کرایوں میں فوری اضافہ کرنا پڑے گا۔ ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ رقم نہ ملنے پر تین دن کا ریزرو ڈیزل بھی ختم ہو جائے گا۔