تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح ،17 ارب28کروڑ ڈالر ہوگئے

جنگ نیوز -
کراچی…ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں19 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 15 جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کو ملکی زرمبادلہ ذخائر19کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 17 ارب28کروڑ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے پاس13 ارب65 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس3 ارب62 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ترسیلات بڑھنے اور جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی سے ہوا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.