5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ منفی رحجان تمام دن جاری رہا۔ انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں فروخت انڈیکس کو بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے لے آئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس166 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار411 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم18کروڑ36 لاکھ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت84 پیسے کمی کے بعد15 روپے 25 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس210 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار115 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز برقرار رہ سکتا ہے۔