5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جمی ہو ئی آبشا رپر مہم جو ئی کا خطرناک کرتب
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے مہم جو اسپورٹس فوٹو گرافر40سالہChristianاور انکے ساتھیWillنے جمی ہوئی آبشار کو سَر کرنے کا نیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ناروے کے علاقےEidfjord میں منفی15ڈگری درجہ حرارت پر جمی ہوئی ایک آبشار کو آج تک کوئی کوہِ پیما سَر نہیں کرپایاجبکہ ChristianاورWillاس650فٹ اونچی آبشار کو سَر کرنے والے دنیا کے پہلے مہم جو بن گئے ہیں۔اس موقع پر جہاںWillآبشار کی اونچائی تیزی سے سَر کررہا تھا وہیں Chirstianتیزی سے اس خوبصورت آبشار اور اس مہم جوئی کی تصویر کشی کرنے میں مصروف تھا۔Christian PondellaاورWill Gaddکی اس مہم جوئی نے یہ واضح کردیا ہے کہ ہمت جواں ہوں تو اونچی چٹانوں اور پہاڑوں کے علاوہ جمی ہو ئی آبشا روں پر بھی مہم جو ئی کی جا سکتی ہے۔