5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مُنی اور شیلا کے بعد رضیہ بھی میدان میں اُترنے کو تیار
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ میں فلم "دبنگ"اور "تیس مار خان "کے آئٹم سونگ "منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے"اور "شیلا کی جوانی"نے خوب تہلکہ مچایا ہوا ہے جس میں آئٹم گرل ملائیکہ اروڑا اور بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنے ڈانس کے جلوے دکھائے ہیں۔تاہم ابھی انہی دونوں گانوں سے مچا طوفان تھما نہیں تھا کہ بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ ملائیکہ شیراوت بھی" رضیہ" کے روپ میں میدان میں کودنے کو تیار ہوگئی ہیں۔ملائیکہ شیروات ہدایتکار انیس بزمی کی فلمThank Youمیں موسیقار پر یتم کے گانے"رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی"پر اکشے کمار،سنیل شیٹھی اور بوبی دیول کیساتھ اس آئٹم سونگ پر اپنے ڈانس کے جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ منی کی بدنامی اور شیلا کی جوانی کے بعد رضیہ کی غنڈوں میں پھنس جانے کی ادائیں کس طرح بالی ووڈ میں اپنا جادو چلاپاتی ہیں۔