تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سلمان تاثیر قتل، ممتاز قادری پرسے قتل کا مقدمہ خارج کرنیکی درخواست مسترد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ توہین رسالت کے مرتکب شخص کی سزا موت ہے تاہم کسی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد انور خان کاسی نے مرحوم گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ تین سو دو ختم کرنے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کارروائی روکنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ توہین رسالت کے ملزم کو سزا دینے کے لیے قانون موجود ہے، کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ظفر اعوان ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ دفعہ تین سو دو کا اطلاق ناحق قتل پرہوتا ہے، سلمان تاثیرنے ناموس رسالت قانون کو کالا قانون کہا تھا جس کے باعث وہ خود بھی توہین رسالت کے مرتکب ہوئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.