5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ای سی ایل میں نام شامل ہونے پر دکھ ہوا، پارٹی نہیں چھوڑوں گا، نبیل گبول
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپلزپارٹی کے رہنما اور مستعفی وزیر مملکت پورٹس اینڈ شپنگ نبیل گبول نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے پر انہیں دکھ ہوا ہے اور وہ صدر زرداری سے ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہ کریں گے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کراچی سے اسلام آباد پہنچنے پر بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں شامل جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اب میں وزیر نہیں رہا وہ میرے گھر پر چھاپے ماررہے ہیں۔ نبیل گبول نے کہا کہ وہ صدر آصف زرداری سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔