5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سری لنکن ٹیم کو یر غمال بنا کر ساتھیوں کو رہا کرانا چاہتے تھے،عبد الوہاب
جنگ نیوز -
لاہور…سری لنکا کی ٹیم پرحملے میں ملوث ملزم عبدالوہاب نے کہا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی وزیرستان میں کی گئی جبکہ ٹیم پر حملے کی قیادت ڈاکٹر عثمان اور نیک محمد نے کی،ملزم نے یہ انکشاف جیو ٹی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہو ئے کیئے۔ملزم کا کہنا ہے کہ ہمارا تعلق لشکر جھنگوی امجد فاروقی گروپ سے ہے، تربیت وزیرستان میں حاصل کی جبکہ کارروائی کے لئے اسلحہ لاہور میں ہی فراہم کیا گیا ۔ملزم کے انکشاف کے مطابق سری لنکا کی ٹیم کو یر غمال بنا کر ساتھیوں کو رہا کرانا چاہتے تھے۔