تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ای ایس سی کے بر طر ف ملازمین کوفوری بحال کیا جائے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مالکان اور انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کے ای ایس سی سے برطرف کئے جانے والے ساڑھے چار ہزار ملازمین اور محنت کشوں کو فی الفور ان کی نوکریوں پر بحال کرنے کا اعلان کریں وگرنہ دوسری صورت میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور کارکنان کے ای ایس سی کے برطرف ملازمین کی بحالی کیلئے اس وقت تک پرامن تحریک چلائیں گے جب تک کہ ایک ایک برطرف کیا جانے والا ملازم اور محنت کش اپنی ملازمت پر واپس بحال نہیں کردیا جاتا۔ الطاف حسین نے تمام برطرف کئے جانے والے ملازمین اور محنت کشوں سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں ،کے ای ایس سی کی املاک یا نجی وسرکاری املاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں اور اپنی تحریک کو ہرقیمت پر پرامن رکھیں ۔دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے ادارے سے4ہزارسے زائدمحنت کشوں کی یک جنبش قلم برطرفی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس اقدام کوملازمین کااجتماعی معاشی قتل عام اورظالمانہ اقدام قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری اور مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے جس کے باعث غربت بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے ایسے وقت میں جب مہنگائی ،بے روزگاری اورغربت عروج پرہے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے چارہزار زائدمحنت کشوں کی جبرانً برطرفی کھلاظلم ہے اورنہ صرف انہیں معاشی قتل عام کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہے بلکہ کھلی مزدوردشمنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین دن رات محنت ولگن سے کام کررہے ہیں اورتمام تر نامناسب وسائل کے باوجود ادارے کوچلارہے ہیں ایسے محنت کشوں کی جبرانً برطرفی لیبرقوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جسے محنت کش کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نئی انتظامیہ ملازمین کوبرطرف کرنے بجائے شہرمیں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ادارے کی کارکردگی کو بہتربنائے اور پیداواری یونٹس میں اضافہ کرے اورشہریوں کولوڈشیڈنگ سے نجات دلائے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ برطرف ملازمین کی بحالی کیلئے ہرسطح پرآوازاحتجاج بلند کرینگے۔رابطہ کمیٹی نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی ،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سے محنت کشوں کی برطرفی کاسختی سے نوٹس لیاجائے ،تمام محنت کشوں کوفی الفوربحال کیاجائے اورادارے کی انتظامیہ کوپابندکیاجائے کہ وہ اس قسم کے ظالمانہ اقدامات سے بازرہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.