تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈاکٹرعمران کاقتل شہرکاامن خراب کرنے کی سازش ہے رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ فیڈرل بی ایریاسیکٹریونٹ153کے کارکن نعیم کے بہنوئی ڈاکٹرعمران کوموٹرسائیکل سوارمسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیااورفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعمران لیاری جنرل اسپتال ای این ٹی سرجن تھے اورجمعرات کومعمول کے مطابق اپنے ڈرائیورکے ہمراہ اسپتال سے گھر ڈسکوبیکری گلشن اقبال جانے کیلئے اسپتال نکلے ہی تھے کہ اسپیڈبریکرپرآہستہ ہوئی اس دوران موٹر سائیکل پرسوار دومسلح دہشت گردوں نے ان پرانتہائی قریب سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹرعمران کوتین گولیاں لگی اوروہ موقع پرہی خالق حقیقی سے جاملے۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاکے کارکن نعیم کے بہنوئی ڈاکٹرعمران کومسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے شہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ ڈاکٹرعمران کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امن دشمن عناصرشہرکاامن تباہ کرنے کیلئے مسلسل ایم کیوایم کے کارکنان ،ہمدردوں اوران اہلخانہ وعزیزواقارب کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں تاکہ شہرمیں امن و امان کی صورتحال کوخراب کیاجاسکے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈاکٹرعمران کاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹرعمران شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کو صبرجمیل عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ لیاری میں ایم کیوایم کے ہمدردڈاکٹرعمران کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیاجائے اورکراچی کاامن خراب کرنے والے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.