تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارتی حکومت سوئس بینکوں میں اکاؤنٹس رکھنے والوں کے نام ظاہر کرنے پر راضی

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے خفیہ اکاؤنٹس رکھنے والوں کے نام سامنے لانے کی ہدایت کے بعد بھارتی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں ۔ وزیر دفاع اے کے انتھونی کا کہنا ہے کہ سوئس بینکوں میں رقوم رکھنے والوں کے ناموں سمیت کوئی چیز خفیہ نہیں رکھی جائے گی ۔نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت نے کالا دھن ہر صورت واپس لانے کا عزم کر رکھا ہے اور سوئس بینکوں میں خفیہ اکاؤنٹس سمیت کوئی چیز عوام سے نہیں چھپائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوئس انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور ہم سچ جاننے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔وزیر دفاع نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ سوئس بینکوں میں رکھی گئی رقوم میں متنازع ڈیفنس ڈیل سے حاصل ہونے والا پیسہ بھی شامل ہے یا نہیں ۔گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی معاہدوں کی وجہ سے بھارتی حکومت خفیہ بینک اکاؤنٹس رکھنے والوں کے نام خفیہ رکھنے کی پابند ہے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.