5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور،شیخوپورہ اورگوجرانوالامیں ہلکی بوندا باندی
جنگ نیوز -
لاہور،شیخوپورہ اورگوجرانوالامیں ہلکی بوندا باندی
لاہور…لاہور،شیخوپورہ اور گوجرانوالا میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہلکی بوندا باندی ہوئی ،جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اور وسطی پنجاب میں دھند کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے تاہم اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران موسم ابر آلود اور سرد رہنے کی توقع ہے،،لاہور میں گذشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت چار ڈگری سنٹی گریڈ رہا جبکہ آج بھی کم سے کم درجہ حرارت چار اور پانچ ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔