تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں بھتہ مافیا سے منسلک6 ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی:اورنگی ٹاؤن میں بھتہ مافیا سے منسلک6 ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جرائم کی وارداتوں میں مفرور اور بھتہ مافیا سے منسلک 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں محبوب عالم عرف چھوٹو پولیس والا اور اسلم شامل ہیں،پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزمان علاقے میں بھتا وصولی بھی کرتے تھے،گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے،پولیس کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 مفرور ملزمان کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.